فٹبال کے ایک بڑے مقابلے یورو کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کی ٹیم کو ویلز نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر سمیی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
بیلجیئم کی ٹیم میں معروف کھلاڑی شامل ہیں اور یہ اُن ٹیموں میں شامل تھی جنہیں فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔
ویلز فٹبال کے کسی بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک پہنچی ہے۔
بیلجیئم کی طرف سے
ابتدا میں جارحانہ کھیل پیش کیا گیا اور 13 ویں منٹ میں بیلجیئم کے کھلاڑی نینگولن نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تھی، لیکن اس کے بعد یہ ٹیم کوئی گول نا کر سکی۔
ویلز کے کپتان ایشلی ولیئم نے 31 ویں منٹ میں گول کر کے پہلے میچ برابر کیا جب کہ دوسرے ہاف میں ویلز کی طرف سے مزید دو گول کیے گئے۔
پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے پولینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ اب سیمی فائنل میں پرتگال اور ویلز کا مقابلہ ہو گا۔